ابنا: اطلاعات کے مطابق وینزوئلا کے نگراں صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والی بدامنی میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔نکولس مادورو نے کہا ہے کہ دارالحکومت کاراکاس میں امریکی سفارت خانہ وینزوئلا میں بدامنی کو ہوا دے رہا ہے اور یہ کہ ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہونے والی بدامنی کا ذمہ دار امریکی سفارت خانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاراکاس میں واقع امریکی سفارت خانہ وینزوئلا کے شرپسندوں کی مالی مدد کرکے انہیں ملک میں بدامنی پھیلانے کی ترغیب دے رہا ہے۔واضح رہے کہ وینزوئلا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کو کامیابی حاصل ہوئي ہے۔ان کو پچاس اعشاریہ چھ فی صد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ونیزوئلا میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں کم سے کم 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
.....
/169